باپ، بیٹے اور بھائی کی ڈبل سنچریاں،محمد خاندان انوکھے ریکار ڈ کا مالک

جمعہ 12 اگست 2016 14:19

باپ، بیٹے اور بھائی کی ڈبل سنچریاں،محمد خاندان انوکھے ریکار ڈ کا مالک

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین12اگست۔2016ء )دنیائے کرکٹ میں باپ بیٹے اور بھائی کی جانب سے ٹیسٹ ڈبل سنچریاں بنانے کا منفرد ریکارڈ حنیف محمد، مشتاق محمد اور شعیب محمد کو حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

دل چسپ بات یہ ہے کہ حنیف محمد کی ایک ڈبل سنچری اور شعیب محمد کی دونوں ڈبل سنچریوں کا سکور 203 رہا اور تینوں مواقع پر باپ بیٹے ناٹ آؤٹ رہے جب کے ان کے بھائی مشتاق محمد کا سکور 201 رہا تاہم وہ آؤٹ ہوگئے تھے ۔