ریو اولمپکس گیمز ٹینس، اینڈی مرے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 12 اگست 2016 14:29

ریو ڈی جنیرو ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) انگلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اینڈی مرے اور امریکا کے سٹیو جانسن اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت ریو اولمپکس گیمز مینز ٹینس سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روس کے ایجونے ڈونسکوے اور اٹلی کے فابیو فوجنینی پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

برازیل میں جاری میگا گیمز میں مینز ٹینس ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میچ میں انگلینڈ کے اینڈی مرے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹلی کے فابیو فوجنینی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ ایک اور میچ میں امریکا کے سٹیو جانسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روسی ایجونے ڈونسکوے کو سٹریٹ سیٹس میں 2-0 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :