دبئی: ساتھی خاتون ملازمہ سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 14:33

دبئی: ساتھی خاتون ملازمہ سے زبردستی زیادتی کی کوشش کرنیوالا گرفتار

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : دبئی پولیس نے گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے گھریلو ملازم کو گرفتار کر لیا۔ خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ جب کچھ اشیائ لینے میں گھر کے سٹور روم میں داخل ہوئی تو وہاں اس کے ساتھ کام کرنے والے غیر ملکی شہری نے اسے پکڑ کر زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔ میں نے غصے میں آکر اسے دور دھکیل دیا اور اسکی کی شکایت لگانے کا بھی کہا ۔

(جاری ہے)

مگر غیر ملکی شہری نے میری ایک نہ سنی اور مجھے زبردستی اپنی بانہوں میں جکڑ لیا۔ میں نے پھر اُونچی آواز سے اپنی ساتھی ملازمہ کو آواز دی تو مذکورہ غیر ملکی شہری مجھے چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گیا۔ اس کے بعد میں نے اپنی مالکن کو بتایا ۔ مالکن نے غیر ملکی ملازم کی شکایت پولیس اسٹیشن کروانے کا کہا ۔ پولیس نے سٹور روم کے باہر لگے کیمرے سے دیکھا کہ خاتون ملازمہ سٹور روم میں گئی اور ٹھیک دو منٹ بعد بھاگتی ہوئے باہر نکلی ۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے ملازمہ کو صرف پکڑا تھا۔اسکے علاوہ اس نے کچھ بھی نہیں کیا۔عدالت نے مقدمے کا فیصلہ 30تک ملتوی کر دیا ہے۔