یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدائت

جمعہ 12 اگست 2016 14:34

فیصل آباد۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سی سی پی او ، ریجنل پولیس آفیسرز ، سٹی پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کے نام جاری کئے گئے ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا احتمال نہ رہے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ یوم آزادی کے موقع پر پولیس کے باوردی اور سادہ پوش اہلکاروں کی بڑی تعداداہم مقامات پر تعینات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :