امریکا نے اپنے شہریوں کو شمالی کوریا بارے نیا سفری انتباہ جاری کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 14:37

واشنگٹن ۔ 12 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 اگست۔2016ء) امریکا نے شمالی کوریا بارے اپنے شہریوں کو نیا سفری انتباہ جاری کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا میں امریکیوں کو گرفتار کرنے اور طویل عرصے تک قید میں رکھنے کا خطرہ بدستور برقرار ہے اور امریکی شہریوں کو وہاں کوئی پرائیویسی تحفظ بھی دستیاب نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ ایک دہائی میں شمالی کوریا میں14 امریکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ وہاں امریکی سفارتخانہ نہ ہونے کی وجہ سے سویڈش سفارتخانہ امریکی شہریوں کو محدود قونصلر خدمات فراہم کرتا ہے۔