آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘محکمہ موسمیات

جمعہ 12 اگست 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘راولپنڈی، گوجرانوالہ ‘ لاہور ‘ سرگودھا ‘فیصل آباد ‘مالاکنڈ ‘ہزارہ ‘پشاور ‘کوہاٹ ‘بنوں ‘ڈی آئی خان ڈویژن ‘ فاٹا ‘ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ‘راولپنڈی ‘گوجرانوالہ ‘ سرگودھا ‘لاہور ‘ مالاکنڈ ‘ہزارہ ‘پشاور ‘مردان ‘کوہاٹ ‘بنوں ڈویژن ‘ فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، بہاولپور، ڈی جی خان، مالا کنڈ، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

پنجاب کے علاقوں بہاولنگر37، بھکر30،قصور28، مری 18، لیہ 10، کامرہ 02، نورپورتھل میں01 ‘ خیبرپختونخوا کے اضلاع بالاکوٹ 62، ڈی آئی خان 41، مالم جبہ 26،کوہاٹ09، دیر 08، پارہ چنار 02،کاکول، پٹن، سیدوشریف، چراٹ میں01 اورگلگت بلتستان میں بونجی ‘ گلگت 03، بگروٹ02،گوپس، چلاس میں01 اور آزاد کے کشمیر اضلاع مظفر آباد 10، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

متعلقہ عنوان :