گوجرانوالہ ‘شہریوں نے واردات کرتے 2 ڈاکو پکڑ لئے ‘درگت بنا کر پولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 12 اگست 2016 15:07

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) گوجرانوالہ میں شہریوں نے دن دیہاڑے واردات کی کوشش کرنیوالے دو ڈاکوؤں کو قابو کرنے کے بعد تھپڑوں اور مکوں سے درگت بنا ڈالی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کوٹ شاہاں میں حمید سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور نقدی چھین رہے تھے اس دوران شہریوں نے دن دیہاڑے واردات میں مصروف ڈاکوؤں کو قابو کرنے کے بعد انکی تھپڑوں، ٹھڈوں اور مکوں سے درگت بنانا شروع کر دی ‘واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی کینٹ پولیس نے ڈاکو کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا اور ڈاکوؤں کے قبضہ سے پسٹل اور تین موبائل فون بر آمد کر لئے۔

متعلقہ عنوان :