سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کا اہم رکن عزت اللہ کو گرفتار کرلیا

ملزم حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتاتھا ‘ذرائع

جمعہ 12 اگست 2016 15:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عزت اللہ کوگرفتارکرلیا ہے۔ ملزم حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتاتھا۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے کو گرفتارکرلیادہشت گردعزت اللہ کی گرفتاری میرج ہال سے عمل میں لائی گئی جس کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد بھی ہوا ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اس سے قبل عزت اللہ کوئٹہ میں رئیسانی روڈ پر رہائش پزیر تھا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے حساس اداروں کے افسران کو نشانہ بنانے کا پلان بنا رکھا تھا عزت اللہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی

متعلقہ عنوان :