قومی کمیشن برائے مقام خواتین کی چیئرپرسن کا عہدہ خالی ہے ‘ قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے تین نام پارلیمانی کمیٹی بھجوائے جائینگے ‘زاہد حامد
جمعہ 12 اگست 2016 15:12
(جاری ہے)
وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے‘ شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کے لئے تمام دیوانی مقدمات کی ابتدائی سماعت ایک سال کے اندر کرنے ‘ روزانہ کی بنیاد پر سماعت‘ عدالتوں کے اوقات کار میں اضافے‘ شام کی عدالتوں سمیت دیگر تجاویز شامل ہیں۔
بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہد حامد نے بتایا کہ غریب لوگوں کے لئے انصاف تک رسائی کے فنڈز یا بار کونسل سے مفت قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ اس وقت ای 10 متعارف کرانے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے، اس کی مانگ اور دستیابی نہیں اس کی قیمتیں بھی پٹرول کے برابر ہی ہیں، ہم پھر بھی اس بارے میں تجویز دیکھ لیں گے۔ حکومت کے اقدامات میں ملک میں پٹرول انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے۔ شکیلہ لقمان کے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سونے اور تانبے کے ذخائر سے وفاق کا تعلق نہیں یہ صوبوں کے دائرہ کار میں آتا ہے، اس کے لئے پٹے پر گرانٹ کے لئے ایگزیکٹو اتھارٹی صوبوں کا اختیار ہے۔وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو کوہالہ سے ملانے کے لئے چیجانہ اور پری بانڈی ایکسپریس وے کے قابل عمل ہونے کے جائزے اور تفصیلی ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ مجوزہ لوئر ٹوپہ کوہالہ ایکسپریس وے براستہ چیجانہ 48 کلو میٹر دوہری کیرج وے کی توسیع ہوگی۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد رقوم کے دستیاب ہونے پر یہ منصوبہ تین سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔ایوان کوبتایاگیا کہ الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے رائے دہی کے ایک قابل عمل‘ موثر اور شفاف طریقہ کار مرتب کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی برائے سمندر پار رائے دہی تشکیل دی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے سمندر پار بسنے والے پاکستانیوں کی رائے دہی پر عملدرآمد کے جائزہ کا انعقاد بھی کیا ہے۔ اس معاملے میں مزید پیشرفت کے لئے قانون سازی درکار ہے لہذا پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا فیصلہ اور پارلیمانی کی جانب سے قانون سازی سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے۔بتایا کہ پشاور کراچی موٹروے کی سکھر ملتان سیکشن پر 294 ارب روپے خرچ ہونگے اس موٹروے سیکشن پر 13 انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔وزارت پٹرولیم کی جانب سے بتایا گیا کہ باقی فریقین نے ٹی پی سی ایل کے سرمائے کے حصص کا پانچ فیصد لینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ کمپنی 2016ء کے آخر تک فنانشل کلوز حاصل کرے گی جس کے بعد اس منصوبے پر باقاعدہ عملدرآمد شروع ہوگا۔ 2020ء کے آخر میں اس کی تکمیل کی توقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو روزانہ ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ گیس ملے گی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.