قومی اسمبلی کا کورم مسلسل پورا نہ ہونا حکومت کی ناکامی اور لمحہ فکریہ ہے، خورشید شاہ

جمعہ 12 اگست 2016 15:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا کورم مسلسل پورا نہ ہونا حکومت کی ناکامی اور حکومت کی ارکان کو ایوان میں لانے میں ناکامی لمحہ فکریہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپوزیشن لیڈر خورشید احمد شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کا کورم پورا نہ ہونا حکومت کی ناکامی ہے،نظرآرہاہے حکومتی صفوں میں بھی کارکردگی پر بے چینی ہے،حکومت کی ارکان کو ایوان میں لانے میں ناکامی لمحہ فکریہ ہے اور حکومتی ارکان کی ناراضی کا پتہ تو بجٹ بحث کے وقت چل گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اتنے عرصے سے حکومت نے کورم پوراکرنے میں سنجیدگی نہیں دکھائی دی۔