چین ‘ سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی
جمعہ 12 اگست 2016 15:28
یی چانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کے مرکزی صوبے ہوبائی میں سٹیم پائپ لائن پھٹنے سے 21افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ڈینگ یانگ شہر میں میڈیان گان گاؤ پاور جنریشن کمپنی لمٹیڈ کی سٹیم پائپ لائن ایک زوردار دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی ،کارکن اس وقت پلانٹ پر کام کررہے تھے ،ریسکیوٹیموں نے فوراً علاقے کو گھیر لیا وہاں سے ہلاک ہونے والوں کی لاشیں نکالنے کی کوشش کی جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے ، پاور پلانٹ نے اسی سال آزمائشی طورپر کام شروع کیا تھا ۔
مقامی حکام کے مطابق ابھی تک اس کی جانچ پڑتال جاری تھی ، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس سے موقعہ پر تباہی پھیل گئی ، پائپ لائنیں پھٹ گئیں ، تاریں جل گئیں اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ، کنٹرول روم کی کمپیوٹر سکرینیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ، جائے حادثہ پر ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.