چین میں اشیائے ضرورت کی فروخت میں اضافہ

چینی معیشت برآمدی کی بجائے ملکی صارفین کی طرف منتقل ہوئی

جمعہ 12 اگست 2016 15:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین میں اشیائے ضرورت کی فروخت میں جولائی کے مہینے میں 10.2فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جون میں 10.6فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جولائی میں اشیائے ضرورت کی کل فروخت 2.7ٹریلین یوآن (405ارب امریکی ڈالر ) رہی ۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے قومی ادارے کے مطابق دیہی علاقوں میں دیہی علاقوں میں اشیائے ضرورت کی فرو خت جولائی میں 10.7فیصد زیادہ رہی جبکہ شہری علاقوں میں فروخت کی یہ شرح 10.1فیصد رہی،مجموعی طورپررواں سال کے پہلے سات ماہ میں اشیائے ضرورت کی فروخت میں 10.3فیصد اضافہ ہوا جو 18.3ٹریلین یوآن کے مساوی ہے ، جنوری سے جولائی تک آن لائن فروخت میں اضافہ 27.5فیصد رہا جو کہ 2.6ٹریلین یوآن کے برابر ہے ،اشیائے ضرورت کی فروخت کے باعث چین کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور چینی معاشرہ برآمدی معیشت کی بجائے ملکی صارفین کی طرف منتقل ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :