بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم ریو اولمپکس سے باہر ہو گئی

جمعہ 12 اگست 2016 16:14

بھارتی ویمنز ہاکی ٹیم ریو اولمپکس سے باہر ہو گئی

ریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) ریو اولمپکس کے ویمنز ہاکی ایونٹ میں ہالینڈ، امریکہ اور برطانیہ کی ٹیموں نے فتوحات کی ہیٹرکس مکمل کر لیں،جبکہ بھارتی ٹیم شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزگروپ اے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سپین کو 2-1، جرمنی نے جنوبی کوریا کو 2-0 ،امریکہ نے جاپان کو 6-1اور ہالینڈ نے چین کو 1-0 سے ہرایا،ادھر گروپ بی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6-1سے پچھاڑ دیا، شکست کے ساتھ بھارتی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :