چین، جولائی میں بینکوں نے 70ارب ڈالر کا قرضہ جاری کیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:21

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) چین میں جولائی میں 463.6ارب یوآن (تقریباً 70ارب امریکی ڈالر )کا قرضہ جاری کیا گیا، یہ رقم گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران دیئے گئے قرض سے 1.01ٹریلین یوآن کم ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رقم فراہم کرنے کے اقدامات ا یم 2- کے ذریعے جو سرمائے کی گردش اور کھاتوں کا انتظام کرتی ہے کے مطابق جولائی کے اختتام تک 149.16ٹریلین یوآن موجود تھے جو اسی مدت کے دوران گذشتہ سال کے مقابلے میں 10.2فیصد زیاد ہ تھے جبکہ رقم کی فراہمی کے طریقہ کار ایم 1- کے ذریعے سرمائے کی گردش اور طلب میں 25.4فیصد کا اضافہ ہوا جو 44.29ٹریلین یوآن کے مساوی رہا ۔