این ایچ اے نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو کوہالہ سے ملانے کیلئے ڈیزائن پر کام شروع ہے‘ فنڈز کے دستیاب ہونے پر منصوبہ تین سال تک مکمل ہوگا‘ وزارت انسانی حقوق نے تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں اٹھایا ہے‘ کمیشن نے حقائق سے آگاہی کے لئے تھرپارکر کا دورہ کیا،رپورٹ حکومت سندھ کو مناسب اقدامات کے لئے ارسال کی‘

وفاقی وزرا زاہد حامد ، شیخ آفتاب شاہد خاقان عباسی کے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کے جواب

جمعہ 12 اگست 2016 16:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آباد مری ایکسپریس وے کو کوہالہ سے ملانے کے لئے لوئر ٹوپہ تا کوہالہ چار رویہ ایکسپریس وے کے جائزے اور تفصیلی ڈیزائن پر کام شروع ہے‘ فنڈز کے دستیاب ہونے پر منصوبہ تین سال تک مکمل ہوگا‘ وزارت انسانی حقوق نے تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں اٹھایا ہے‘ کمیشن نے حقائق سے آگاہی کے لئے تھرپارکر کا دورہ کیا اور رپورٹ حکومت سندھ کو مناسب اقدامات کے لئے ارسال کی‘ حکومت سندھ سفارشات پر عمل کررہی ہے‘ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کی ڈیلی کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں کام کررہی ہے‘ الیکشن کمیشن بھی ووٹ ڈالنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکل دے چکا ہے‘ سمندر پار ووٹنگ کے حوالے وزارت خارجہ اور سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت سے مشق کی گئی‘ نابالغ بچوں کے تحفظ کا موضوع 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے‘ رواں سال وزارت بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ترمیمی فوجداری ایکٹ نافذ کرچکی ہے ‘ غریبوں کو انصاف کی فراہمی اور رسائی کے لئے حکومت فنڈز یا بار کونسل سے قانونی مدد فراہم کرتی ہے‘ حکومت کے پاس ایتھانول 10متھارف کرانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں اس کی قیمت پر پٹرول کے براہر ہوتی ہے‘ حکومت کے اقدامات کی بدولت پٹرول ملک میں انتہائی قیمت پر دستیاب ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیر قانون زاہد حامد‘ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب‘ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سوالات کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدارت میں ہوا وزارت مواصلات نے شیخ آفتاب نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے لوئر ٹوپہ تا کوہالہ چار رویہ ایکسپریس وے کے جائزے اور تفصیلی ڈیزائن پر کام شروع ہے۔

لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر سات مقامات پر انٹرچینج تعمیر کئے جائیں گے۔ وزارت انسانی حقوق نے تحریری جواب میں آگاہ کیا ہے کہ وزارت نے تھر میں بچوں کی اموات کا مسئلہ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں اٹھایا ہے۔ قومی کمیشن نے حقائق سے آگاہی کے لئے مارچ میں تھرپارکر کا دورہ کیا کمیشن کی رپورٹ میں غذا کی فراہمی‘ پسماندگی ‘ خدمات اور صحت کے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا رپورٹ حکومت سندھ کو مناسب اقدامات اٹھائے اور کارروائی کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

حکومت سندھ کے متعلقہ شعبہ جات مسئلہ کے حل کے لئے کمیشن کی سفارشات پر اقدامات کررہی ہے۔ وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیخ آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو تحریری جواب میں آگاہ کیا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حق ووٹ کے حوالے سے پارلیمانی کی ایک ذیلی کمیٹی ڈاکٹر عارف علوی کی سربراہی میں تشکیکل دی جاچکی ہے کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ووٹ کے عمل میں پیش رفت اور لائحہ عمل کے حوالے سے تجاویز دے گی۔

الیکشن کمیشن نے بھی سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ سمندر پار ووٹنگ کے حوالے سے ایک مشق وزارت کارجہ اور سمندر پار پاکستانیوں کی شراکت سے منعقد کی گئی۔ وزارت انسانی حقوق نے آگاہ کیا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نابالغ بچوں کا موضوع صوبوں کو منتقل کیا جاچکا ہے۔ بچوں کے تحفظ کے لئے وزارت انسانی حقوق رواں سال ایک ترمیمی فوجداری ایکٹ نافذ کرچکی ہے۔

ایکٹ کی دفعہ 82اور 83 میں ترمیم کے بعد کم سے کم عمر کی مد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ نئی دفعات کے تحت بچوں کو جنسی مواد دیکھانا‘ ظلم اور انسانی تجارت اور جنسی زیادتی کو جرم قرار دیا گیا ہے بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن برائے بہبود و ترقی بچگان بل 2016 کا مسودہ تیار کیا جاچکا ہے کم عمر ملزمان نظام عدل بل 2016 بھی تیار کیا جاچکا ہے۔ بچوں کے تحفظ کا بل قائمہ کمیٹی کے زیر غور ہے ۔

نو عمر ملزمان نظام عدل بل 2016 قانونی اصلاحات کمیٹی کے زیر غور ہے آئی سی ٹی تحفظ بچگان بل 2016 پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے وزیراعظم کو سمندری بھیجی جارہی ہے۔ بیلم حسنین کے سوال کے جواب میں وزیر قانون زاہدحامد نے بتایا کہ غریب لوگوں کے لئے انصاف تک رسائی کے لئے فنڈز یا بار کونسل سے مفت قانونی مدد فراہم کی جاتی ہے شکیلہ لقمان کے سوال کے جواب میں وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت حکومت کے زیر غور ایتھانول 10متعارف کرانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

اس کیک طلب اور دستیابی ملک میں موجود نہیں اس کی قیمت پٹرول کے برابر ہی ہے اس حوالے سے تجویز پر غور کریں گے۔ حکومت کے اقدامات کی بدولت پٹرول ملک میں انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سونے اور تانبے کے ذخائر کا تعلق وفاق سے نہیں یہ صدیوں کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ اس حوالے سے ایگزیکٹو اتھارٹی صوبے ہیں۔