بھارت اور افغانستان بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے پیچھے کارفرما ہیں جن کو اس سلسلے میں شک ہے انہیں ثبوت میں فراہم کروں گا ،ایجنسیوں اورسیکورٹی فورسز پر تنقید درست نہیں، اسے عوام بھی کسی طور پر پسند نہیں کرتے ،نیشنل ایکشن پلان کے جن نکات پرعملدرآمد میں بہتری کی ضرورت ہے اس پر کام کیاجاناچاہئے ،نفرت انگیز تقاریر اوردیگر کیخلاف فوری قانون سازی کی جانی چاہئے ،دشمن قوتوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ان کی سازشوں سے قوم آگاہ ہے،نہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی سی ایم ایچ ہسپتال میں بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے وکلا کی عیادت،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 12 اگست 2016 16:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء وسینیٹر اورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ بھارت اور افغانستان بلوچستان میں حالات خراب کرنے کے پیچھے کارفرما ہے جن کو اس سلسلے میں شک ہے انہیں ثبوت میں فراہم کروں گا ایجنسیوں اورسیکورٹی فورسز پر تنقید درست نہیں اس سے عوام بھی کسی طور پر پسند نہیں کرتے ،نیشنل ایکشن پلان کے جن نکات پرعملدرآمد میں بہتری کی ضرورت ہے اس پر کام کیاجاناچاہئے ،نفرت انگیز تقاریر اوردیگر کیخلاف فوری قانون سازی کی جانی چاہئے ،دشمن قوتوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ان کی سازشوں سے قوم آگاہ ہے اورانہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا ۔

وہ سی ایم ایچ ہسپتال میں بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے وکلاء کی عیادت اورہائی کورٹ میں شہداء کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

رحمن ملک کاکہناتھاکہ کوئٹہ کو اس سے قبل کبھی بھی اتنا غمزدہ نہیں دیکھا وکلاء پر سول ہسپتال میں کیا جانے والا حملہ دراصل پاکستان پر حملہ ہے ،دہشت گرد منظم اداروں سے وابستہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں وکلاء سے قبل وہ ایف سی ،پولیس ،فوج سمیت دیگر اداروں کے اہلکاروں اور وابستہ اطراد کونشانہ بناتے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ وکلاء کے تحفظ کیلئے الگ ایلیٹ فورس تشکیل دینی چاہئے تاکہ ان کا تحفظ ممکن بنائی جاسکے اس کے علاوہ شہداء سمیت دیگر وکلاء کے خاندانوں کی کفالت کیلئے ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاجاناچاہئے کیونکہ سارے وکیل امیر نہیں ہوا کرتے بعض جونیئر ہے تو بعض والدین اور دیگر کی خدمت میں بھی لگے رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ مجھے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردار ی اورکو چیئرمین آصف علی زرداری نے وکلاء سے اظہار ہمدردی کیلئے بھیجا پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اور جیالے غمز دہ خاندانوں کیساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ کراچی منتقل کئے جانیوالے زخمی وکلاء اور دیگر کا سندھ حکومت کی جانب سے بھرپورخیال رکھاجارہاہے ،رحمن ملک کاکہناتھاکہ بھارت کبھی بھی ہمارا دوست نہیں ہوسکتا جن کو شک ہے وہ تاریخ پڑ ھ لیں ،بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی خود اس بات کا اقرارکرچکے ہیں کہ انہوں نے پاکستان کو توڑا اگر چہ اس وقت پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے اقوام متحدہ میں اس سلسلے میں خدشات کااظہار کیاتھا آج بھی وہ ریزولیشن اقوام متحدہ میں موجود ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کاکام پاکستان دشمنی کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ ہندوستان اورافغانستان پاکستان کا عدم استحکام چاہتے ہیں ان کے گٹھ جوڑ سے یہاں لاشیں گررہی ہے جن کو میری بات پر یقین نہیں انہیں ثبوت دے سکتاہوں اس وقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے سب کو مل کر دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑنی ہوگی انہوں نے کہاکہ ہمیں انٹیلی جنس اداروں اور فورسز پر تنقید نہیں کرنی چاہئے جس نے کرنی ہے وہ اس سے عوام میں آکر ایسا نہ کرے ،انہوں نے ہاتھ جوڑ کر پہاڑوں پر جانیوالوں سے اپیل کی کہ وہ قومی دھارے میں آئیں پاکستان ان کا گھر ہے اوریہی ان کامستقبل ہے ،انہوں نے کہاکہ قومی ایکشن پلان کے جن نکات میں بہتری کی ضرورت ہے ان پر کام کیاجاناچاہئے ،اب بھی نفرت انگیز تقاریر اور دیگر کیخلاف قانون سازی کی ضرورت ہے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کو ختم کرناہوگا جو کوئٹہ جیسے سانحات کا موجب بن رہے ہیں نے سانحہ سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمیوں کو بھرپورطبی امداد دینے پر سرکاری ہسپتالوں کے طبی اورنیم طبی عملے سمیت سی ایم ایچ کے ڈاکٹرز اور دیگر کوبھی خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ انہوں نے سانحہ کے بعد زبردست خدمات انجام دیں انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ملکر متحد ہونا ہوگا ہم بھارت اورافغانستان پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم ان کی سازشوں سے آگاہ اوران کیخلاف متحدہے ۔