لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے25 لاکھ روپے مالیت کا سونا مسقط اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی‘ملزم گرفتار

جمعہ 12 اگست 2016 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹمز اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 25 لاکھ روپے مالیت کا سونا لاہور سے مسقط اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

کسٹمز ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے لاہور سے مسقط جانے والے شادباغ کے رہائشی مسافر ابرار اسلم کے سامان سے 550 گرام سونے کی جیولری برآمد کر کیاسے گرفتار کر لیا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق ڈیوٹی عملے نے شک گزرنے پر جب تفصیلی چیکنگ کی تو ملزم نے اسمگلنگ کا اعتراف کر لیا، دوران تفتیش پکڑے جانے والا شاد باغ کا رہائشی ملزم ابرار اسلم پہلے بھی جیولری اسمگلنگ کی متعدد وارداتیں کرنے کا اعتراف کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :