لاہور کے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کیخلاف وائے ڈی اے نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی

جمعہ 12 اگست 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) لاہور کے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹر پر مبینہ تشدد کیخلاف وائے ڈی اے نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی ‘ آٹ ڈور بند ہونے کے باعث درد کے علاج کیلئے آئے مریض کراہتے رہے مگر مسیحاں نے دوا نہ دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ بنی بدھ کے روز ہونے والی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار دہشت گردی کے ملزم ڈاکٹر افتخار کی سیکیورٹی پر مامور تھے جسے علاج کی غرض سے سروسز ہسپتال لایا گیاپولیس والا تھکاوٹ کے باعث بیڈ پر سو گیا جس پر ڈیوٹی ڈاکٹر غصے میں آگیا ۔

ڈاکٹر کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کا الزام لگایا گیا۔ انتظامیہ نے بروقت کارروائی کی اور چھ اہلکاروں کو تھانہ شادمان بند کر دیا۔مگر ڈاکٹروں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور جمعہ کے روز ہڑتال کر دی ، آٹ ڈور میں ڈاکٹروں کے کمرے خالی ہونے کی وجہ سے نہ صرف شہرکے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ دور دراز سے آئے مریضوں کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑاہے ۔

متعلقہ عنوان :