(ن) لیگ کی تر جیح نیشنل ایکشن پلان نہیں ”اقتدار بچاؤ “ہے ‘ چوہدری سرور

جمعہ 12 اگست 2016 16:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی تر جیح نیشنل ایکشن پلان نہیں ”اقتدار بچاؤ “ہے ‘حکمران نیشنل ایکشن پلان کیلئے اپنے ”حصے “کا کام کر نے کو تیار نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی اپنارہے ہیں ‘نااہل حکمرانوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رکھا ہے‘قوم کو کر پٹ اور نااہل حکمرانوں سے بھی آزادی کی جنگ لڑ نے کیلئے تحر یک انصاف کا ساتھ دینا ہوگا ۔

وہ تحر یک انصاف کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر شوکت علی بھٹی ‘آصف سہیل بھٹی ‘آئی ٹی ایف کے صدر وسیم چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے سابق گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر افواج پاکستان سمیت دیگر ادارے اپنے کام کر رہے ہیں مگر حکمران اس پر عمل کیلئے تیار نہیں اور ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں سستی کے ذمہ دار بھی نااہل حکمران ہیں جن کو اس کا حساب اور جواب دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن اور دہشت گردی جیسے مسائل نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے مگر حکمران ان کے حل کی بجائے اپنی سیاسی مشہوری اوراقتدار کو بچانے میں مصروف ہیں اور ہر دن قوم کیلئے کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک ایماندار او ر محب وطن قیادت ہی بحرانوں سے نکال سکتی ہے مگر مجھے حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ چوہدری شوکت علی بھٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ (ن) لیگ ملک کیلئے عذاب کی شکل اختیار کر چکی ہے انکی موجودگی میں ملک میں ترقی ‘خوشحالی اور دہشت گردی کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کا حل ممکن نہیں بلکہ جب سے (ن) لیگ اقتدار میں آئی ہے مسائل میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :