فلپائن، جیل میں 3 دھما کے ، 10 قیدی ہلاک ،تحقیقات شروع

جمعہ 12 اگست 2016 16:39

فلپائن، جیل میں 3 دھما کے ، 10 قیدی ہلاک ،تحقیقات شروع

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) فلپائن میں جیل میں دھماکوں کے نتیجے میں 10افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے بارونق شہر میں واقع جیل کے سپرنٹنڈنٹ وارڈن میں اچانک تین دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں جیل کے اندر موجود10 قیدی موقع پر ہلاک ہو گئے جن میں دو چینی قیدی بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت یا وجوہات کے بارے علم نہیں ہو سکا۔حکام کا کہناہے کہ دھماکوں کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :