چین کی ویلیو ایڈڈ ڈ صنعتی پیداوار میں اضافہ

جمعہ 12 اگست 2016 16:39

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) چین کی ویلیو ایڈڈڈ صنعتی پیداوار جولائی میں 6فیصد سالانہ بڑھ گئی جو کہ جون میں 6.2فیصد کے اضافے سے کم ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات جمعہ کو جاری کئے جانے والے سرکاری اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے کہ قومی شماریات بیورو (این پی ایس ) کا کہنا ہے کہ کمی کے باوجود پیداوار عمومی طورپر مستحکم ہے اور 20.16ء کے پہلے سات مہینوں کی سالانہ پیداوار کے مساوی ہے ۔

این بی ایس کے ترجمان شینگ لائی ین نے کہا کہ سست پیداوار کی وجہ جزوی طورپر شدید سیلاب اور گرم موسم ہے جن کی وجہ سے ملک کے متعد علاقوں میں صنعتی پیداوار متاثر ہوئی ہے ۔ شینگ نے کہاکہ چین کی معیشت اب بھی مناسب حد میں ہے کیونکہ سالانہ کمی کے باوجود صنعتی پیداوار کی ماہانہ پیداوار شرح زیادہ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :