Live Updates

بیرسٹر سلطان نے پی ٹی آئی میرپور کے صدر چوہدری منشاء کا استعفیٰ نا منظور کر دیا

جمعہ 12 اگست 2016 16:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور شہر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر چوہدری منشاء کا استعفی نا منظور کر دیا ہے اور کہا ہے کہ چوہدری منشاء سمیت پی ٹی آئی کشمیر کوحالیہ انتخابات شکست پی ٹی آئی کشمیر کے کسی کارکن کی سستی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی سازش کے تحت عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا ہے تاکہ کشمیریوں کی آواز عالمی سطح پر نہ اٹھائی جا سکے۔

(جاری ہے)

اس وقتی ہار جیت سے ہماری صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ لہذا چوہدری منشاء اور دیگر کارکن اپنا کام جاری رکھیں اور یہ وقت ثابت کرے گا کہ ہماری ہار ایک بڑی جیت کی طرف پہلا قدم ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :