کل سے ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے 2موبائل گاڑیاں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ایجوکیٹ کریں گی‘ سی ٹی او

جمعہ 12 اگست 2016 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہریوں کوون ویلنگ جیسے خونی کھیل سے دور رکھنے اورمحفوظ سفر کا شعور بیدار کرنے کیلئے لبرٹی چوک میں لگائے گئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا وزٹ کیا۔انہوں نے ہفتہ سے 14اگست تک شہر بھر میں ون ویلنگ بارے آگاہی دینے کیلئے 2موبائل گاڑیوں کا افتتاح بھی کیا ۔

اٹلس ہنڈا کی معاونت سے مہم میں شریک موبائل گاڑیاں پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے لوگوں کو ایجوکیٹ کریں گی۔طیب حفیظ چیمہ نے کیمپ میں شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس اور پھول بھی تقسیم کےئے، سی ٹی او کے ہمراہ مینجر اٹلس ہنڈا تسلیم شجاع ،ٹریفک افسران اوسول سوسائٹی کے ارکان بھی شریک تھے۔سی ٹی او نے کہا کہ 14اگست تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران لبرٹی ،جیل روڈ،بھاٹی، اک موریہ پل اور لاری اڈا سمیت شہر کے مختلف رش والے علاقوں میں کیمپ جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے انچارج ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کو ہدایت کی کہ پبلک ایڈریس سسٹم والی موبائل گاڑیوں کی نگرانی سمیت شہریوں کو خصوصی طور پرون ویلنگ کے نقصانات بارے بریف کرتے ہوئے روڈ سیفٹی ،ون ویلنگ بارے لیکچر ز کا باقاعدگی سے اہتمام کریں ۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ ہم سب کااخلاقی فرض ہے کہ ہم اپنے پیاروں کواس خونی کھیل سے دوررکھیں، نوجوان نسل مستقبل کاقیمتی اثاثہ ہیں اور ملک وقوم کے مستقبل کوون ویلنگ کی نذر ہو نے نہیں دیا جا ئے گابلکہ ہمیں انکی توانائیوں کوتعمیراتی کاموں کیلئے وقف کرناچاہیے۔

سی ٹی او نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خاتمے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات کےئے جارہے ہیں، ایسے میں نوجوان نسل کو اس خونی کھیل سے دور رکھنے میں میڈیا اور والدین کوبھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :