ہسپتالوں سے نومولوبچوں کے اغوا میں نرسز اور ڈاکٹروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

جمعہ 12 اگست 2016 16:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پشاور کے ہسپتالوں سے نومولوبچوں کے اغوا میں نرسز اور ڈاکٹروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے نومولود بچوں کو اغوا کرنے والا چھ رکنی گروہ گرفتارکرلیا،بچہ بھی برامد کرلیاگیا،اغواکاروں نے 9 نومولولود بچوں کوبیچنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈبگری کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے وجیہا نامی ایل ایچ وی کو گرفتار کیا جس نے تفتیش کے دوران بچی کو اغوا کرنے اور اسے تین لاکھ روپے میں بیچنے کا انکشاف کیاساتھ ہی پنے ساتھیوں کے نام بھی اگل دیے۔

پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے گروہ کے دیگر 5 افراد کو گرفتار کر لیا جس میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ انکے قبضے سے ایک بچی کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ گروہ اب تک 9 نومولود بچوں کو لاکھوں روپے کے عوض فروخت کر چکا ہے۔پولیس کے مطابق اس گروہ میں مختلف نجی و سرکاری ہسپتالوں کے لیڈی ڈاکٹرز ،نرسزاور دیگر عملہ بھی ملوث ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،

متعلقہ عنوان :