کسووال ، آشنا نے ساتھ نہ جانے پر 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں سوئی محبوبہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا

جمعہ 12 اگست 2016 17:01

کسووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) آشنا نے ساتھ نہ جانے پر 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں سوئی ہوئی محبوبہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 116بارہ ایل کا رہائشی حق نواز ولد عمر حیات شیخ جس نے تقریباََ ایک سال قبل نواحی گاؤں 120سیون ای آر کی رہائشی رضیہ بی بی زوجہ محمد حاجی کو اغواء کر لیا تھاجس کا مقدمہ تھانہ کسووال میں درج ہے۔

(جاری ہے)

2روز قبل رضیہ بی بی خود ہی گھر واپس آگئی گزشتہ رات 2بجے کے قریب حق نواز اپنے 2نامعلوم مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دیوار پھلانگ کر رضیہ بی بی کے گھر میں داخل ہوگیا اور اسے ساتھ چلنے کا کہا، انکار پر پسٹل 30بور سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رضیہ بی بی شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی پہنچا دیا گیا۔ پولیس تھانہ کسووال نے مضروبہ کے خاوند محمد حاجی کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :