کوئٹہ بم دھماکے کے شہداء کے لوحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،اہلخانہ شہید محمد قاہر شاہ ایڈووکیٹ

جمعہ 12 اگست 2016 17:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) شہید محمد قاہر شاہ ایڈوکیٹ کے والدین اور اہل خاندان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا خاندان کوئٹہ بم دھماکے کے تمام شہداء کے لوحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے یہ سانحہ صرف ہمارے خاندان اور سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لوحقین کا نہیں بلکہ اسے ہم بلوچستان کے غیور عوام کے غم اور ماتم کو بھی سمجھتے ہیں بیان میں انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بارگاہ الہی میں فریاد کی ہے بیاں میں کہا گیا ہے کہ شہید ایڈوکیٹ کے خاندان اس بہمانہ کشت وخون کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور اہل اقتدار کی بے بسی پر اللہ تعالی سے ان کی مدد کی دعا کرتی ہے قانون کی حفاظت کے دعویداروں کی بے بسی پر اللہ کے حضور دعاگوں ہے کہ اللہ تبارک وتعالی ان کی مدد ورہنمائی فرما کر غمزدہ شہداء کے ورثاء کے غموں پر نمک پاشی سے دور رکھے۔

متعلقہ عنوان :