امریکہ کی سوسیا میں فلسطینیوں کے مکانات، سکول، دکانیں مسمارکرنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

جمعہ 12 اگست 2016 17:02

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) امریکی وزارت خارجہ نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے مضافاتی قصبے سوسیا میں فلسطینیوں کے تمام مکانات، سکول اور دکانیں مسمار کرنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی گاؤں کو مسمار کر کے اس کی آباد ی کو نقل مکانی پر مجبور کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے سنگین نتائج سامنے آئینگے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان الیزابیتھ ٹروڈو نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ ’سوسیا‘ قصبے کی مسماری رکوانے کے لیے امریکا اسرائیل کے ساتھ کسی سمجھوتے تک پہنچ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اسرائیل کے اس فیصلے کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہا ہے جس کے تحت الخلیل کے مضافاتی قصبے سوسیا میں فلسطینیوں کے تمام مکانات کو غیرقانونی قرار دے کر انہیں مسمار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت نے سوسیا قصبے کی مسماری کے اسرائیلی فیصلے کومسترد کرتے ہوئے تل ابیب کو بتا دیا ہے کہ گاؤں کو مسمار کرنا عالمی قوانین کے خلاف ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے اور عورتیں بے گھر ہو جائینگے۔

متعلقہ عنوان :