مقبوضہ بیت المقدس، ’ الطور ‘ کے مقام پر فلسطینی چاقو بردار کے حملے میں صہیونی زخمی

جمعہ 12 اگست 2016 17:02

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ’ الطور ‘ کے مقام پر فلسطینی چاقو بردار کے چاقو کے وار سے ایک صہیونی زخمی ہو گیا۔ حملہ آور کارروائی کے بعدہ بحفاظت فرار ہو گیا۔ اسرائیلی نیوز ویب پورٹل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہروز شام فلسطینی چاقو بردار نے چاقو کے بے درپے وار کر کے ایک یہودی آباد کار کوشدید زخمی کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد بحفاظت جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ جس یہودی خاتون کو چاقو سے قتل کیا گیا اس کے قریب ہی تین یہودی بچے بھی موجود تھے مگر فلسطینی حملہ آور نے یہودی بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے کہاہے کہ ایک یہودی آباد کار فلسطینی نوجوان کے چاقو حملے میں زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہودی آباد کار پر حملہ کرنیوالا فلسطینی اس علاقے میں کوئی اور کارروائی بھی کرسکتا ہے۔ اسرائیلی فوج نے واقعے کے بعد تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا تھا تاہم کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :