امریکی سیاہ فام صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں شامل ،اسرائیل کا غم وغصے کا اظہار
جمعہ 12 اگست 2016 17:03
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) امریکہ میں اسرائیل کے بائیکاٹ تحریک میں شدت آنے اور امریکی سیاہ فام نسل کے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ میں شامل ہونے پر اسرائیل نے سخت غم وغصے اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی سیاہ فاموں کی بڑی تعداد نے اسرائیل کے عالمی گیر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں سیاہ نسل کی سب سے بڑی نمائندہ تحریک ” Blaks Lives Matter“ کے زیراہتمام امریکا کے متعدد شہروں میں اسرائیلی بائیکاٹ کے حق اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں مظاہرے ہوئے ہیں۔
امریکی سیاہ فام تحریک کی جانب سے جاری بیان میں صدر باراک اوباما اور ان کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کو دی جانے والی دفاعی اور سول امداد بند کرے کیونکہ امریکہ کی دی گئی امداد فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی نسل پرستی اور غیرقانونی یہودی آباد کاری پر صرف کیے جانے کے ساتھ فلسطینیوں کے قتل عام کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
عبرانی اخبار’ہارٹز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اسرائیل کے خلاف سیاہ فام نسل میں غم وغصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق جب سے اسرائیل میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں سیاہ فام اسرائیلیوں کیساتھ امتیازی سلوک کے واقعات سامنے آنے شروع ہوئے ہیں امریکہ سمیت دنیا بھر کے سیاہ فاموں میں اسرائیل کیخلاف نفرت میں غیرمعمولی اجافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں موجود سیاہ فاموں کی طرف سے اسرائیلی سیاہ فاموں پر تشدد کی مذمت کیساتھ صہیونی ریاست کے عالمی گیر اور ہمہ جہت بائیکاٹ کی تحریک بھی زور پکڑ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی کئی جامعات بھی سیاہ فام امریکیوں کے مطالبات کے ہم آواز ہیں کیونکہ جامعات کے طلباء کی بڑی تعداد بھی اسرائیل میں سیاہ فاموں پر پولیس کے تشدد کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں منعقد کرتی رہی ہے۔اخبار کے مطابق امریکہ میں سیاہ فاموں کی اسرائیل کے خلاف نفرت کے دوران جو نعرے سنے اور پڑھے گئے ہیں ان میں امریکی حکومت کیخلاف بھی سخت نفرت کا اظہار ہوتا ہے کیونکہ امریکہ میں بھی سیاہ فام نسل کیساتھ امتیازی سلوک اور ان پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کیساتھ ان نعروں میں فلسطینیوں کیخلاف اسرائیلی مظالم کو بھی بڑی پذیرائی ملی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سینیٹ سے منظوری ملتے ہی یوکرین کو امداد فراہم کردیں گے، بائیڈن
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.