جدہ:سعودی شہریوں نے آن لائن فراڈ میں 21 ارب ریال گنوادیئے

جمعہ 12 اگست 2016 17:10

جدہ:سعودی شہریوں نے آن لائن فراڈ میں 21 ارب ریال گنوادیئے

جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : نارٹن سائبر سکیورٹی انسائٹ کی رپورٹ کے مطابق تقریباََ6.5ملین سعودی شہریوں کو پچھلے سال سائبر کرائم کا سامنا کرنا پڑا۔ سائبر کرائم کی وجہ سعودی شہریوں کو تقریباََ 21ارب سعودی ریال گنوانے پڑے ۔ سائبر سکیورٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پچھلے سال سعودی عرب میں سائبرکرائم کی شرح58فیصد رہی جبکہ دنیابھر میں سائمبر کرائم کی شرح48 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

2015میں سعودی مملکت کو دس فیصد زیادہ سائبرکرائم کا سامنا کرنا پڑا۔ تقریباََ ہر چار میں سے ایک سعودی شہری کی موبائل ڈیوائس چوری ہوئی۔جس کی وجہ سے انہیں اپنی ای میل، اور مختلف پاسپورڈ کے استعمال کے بعد نقصان اٹھانا پڑا۔ ہر چھ میں سے ایک سعودی شہری کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہوا۔ہر چار افراد میں سے ایک نے رپورٹ کی ہے کہ اس کا ای میل اکاؤنٹ ہیک ہواہے۔ نارٹن سائبر سکیورٹی ایجنسی نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی حساس معلومات کا خیال رکھیں اور مضبوط پاسپورڈ لگائیں۔