سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر میں آگ لگ گئی

آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ٗ پیر مظہر الحق گھر پر موجود نہیں تھے ٗریسکیو ذرائع

جمعہ 12 اگست 2016 17:33

دادو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء)سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق کے گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر کا کچھ سامان جل گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر مظہر الحق کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کا کچھ سامان جل گیا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم اس وقت پیر مظہر الحق گھر پر موجود نہیں تھے ۔ آگ سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ۔