سائٹ ایسوسی ایشن میں کرپشن کی نیب اور اینٹی کرپشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے گی،منظور حسین وسان
کراچی میں اربوں روپے کے صنعتی پلاٹس پر چائنا کٹنگ کی گئی اور صنعتی زون میں پارک بھی چائنا کٹنگ کرکے فروخت کئے گئے،صوبائی وزیر صنعت و تجارت
جمعہ 12 اگست 2016 17:33
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظوروسان نے کہاہے کہ محکمہ صنعت اور ان کے ذیلی اداروں میں بارہ سوسے زائد غیرقانونی بھرتیوں .اربوں روپے کے صنعتی پلاٹس کی چائنا کٹنگ اور سائیٹ میں اٹھاسی کروڑ روپے کی کرپشن کی نیب اور اینٹی کرپشن کے ذریعے تحقیقات کرائی جائے گی۔ تحریک انصاف والے نہ قائم علی شاہ سے خوش تھے نہ مراد علی شاہ سے راضی ہیں ۔
جمعہ کو کراچی میں محکمہ صنعت کے ماتحت اداروں کے اجلاس بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظوروسان نے کہا کہ کراچی میں اربوں روپے کے صنعتی پلاٹس پر چائنا کٹنگ کی گئی اور صنعتی زون میں واقع پارک بھی چائنا کٹنگ کرکے فروخت کئے گئے.۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف کراچی بلکہ بدین، سیہون اور روہڑی میں بھی صنعتی پلاٹوں پر قبضے کئے گئے ہیں۔(جاری ہے)
منظوروسان نے کہا کہ سمال انڈسٹری سمیت محکمہ میں بارہ سو سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں جن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پروٹوکول نالینے کا اعلان کرکے اس پر عمل نہیں کیا اور آج بھی عمران خان اور وزیراعلی خیبر پختونخوا پروٹوکول میں گھوم رہے ہیں۔منظوروسان نے کہاکہ تحریک انصاف والے تنقید کرتے رہ جائیں گے سندھ کے عوام پیپلزپارٹی سے خوش ہیں اور 2018 بھی پیپلزپارٹی کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو نہ قائم علی شاہ پسندتھے اور نہ ہی سید مراد علی شاہ کا انداز پسند ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.