سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان ،پورے ملک کیلئے بڑا سانحہ ہے ،سینیٹر سراج الحق
امن کے بغیر ترقی ہوگی نہ ہی خوشحالی آئیگی اس کیلئے ہم نے خود کام کرنا ہے، ہمیں اپنی خارجہ پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، امیر جماعت اسلامی
جمعہ 12 اگست 2016 17:41
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کیلئے بڑا سانحہ ہے جس پر پاکستان کے 20کروڑ عوام بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں ظالموں نے ہمارے لوگوں کو ہمارے ہی گھر میں شہید کردیا یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی ،عبدالمتین اخونزادہ ،زاہداختر بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ حکمران اپنے گھروں اور دفتروں میں محفوظ ہیں لیکن عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے میں بھی اپنے آپ کو سانحہ کوئٹہ کا ذمہ دار سمجھتا ہہوں اسی طرح اسمبلی کے اندر اور باہر کی تمام سیاسی جماعتیں ،حکومتیں اور ادارے بھی اسکے ذمہ دار ہیں جو اپنے عوام کو تحفظ فراہم نہ کرسکے یہ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا وقت نہیں بلکہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہے بہت بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے عوام کو متحد کرنا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.