کوئٹہ ،نماز جمعہ کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات

جمعہ 12 اگست 2016 17:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سول ہسپتال میں خود کش حملے اور وفاقی شرعی عدالت کے جج پر حملے کے بعد نماز جمعہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے شہر میں فرنٹیر کور بلوچستان ، بلوچستان کانسٹیبلری ، پولیس ، ا نٹی ٹیررارسٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ اہم شاہراہوں پر ایف سی اور پولیس نے جگہ جگہ ناکے لگاکر موٹرسائیکل سواروں اور مشکوک گاڑیوں کی تلاشی کا کام بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

مساجد اور امام بارگاہوں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے آنے والے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی تھی۔ شہر کے حساس علاقوں میں فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس کے مسلح دستے گشت کرتے رہے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :