دو بچوں کی ماں ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر زندگی کی بازی ہار گئی

جمعہ 12 اگست 2016 17:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء )باٹا پو ر کے علاقے میں دو بچوں کی ماں ہائی وولٹیج تاروں سے چھو کر جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ باٹا پو رکے علاقے خیرا پو ر میں دو بچوں کی ماں 24سالہ ثمینہ چھت سے بارش کا پانی نکال رہی تھی کہ اس دوران اس کا ہاتھ 3فٹ کے فاصلے پر لگی بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی ۔