پشاورپولیس نے نومولود بچوں کو اغواکرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا

گروہ میں سرکاری ہسپتال کی نرس ، مختلف مٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ ملوث ہیں،ایس ایس پی آپریشن عباس مجید

جمعہ 12 اگست 2016 18:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) پشاورپولیس نے نومولود بچوں کو اغواکرنے والے گروہ کو گرفتارکرلیا ۔گروہ میں سرکاری ہسپتال کی نرس ، مختلف مٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن عباس مجید مروت کا کہناتھا کہ گروہ ابتک نو بچوں کو اغواکرچکا ہے اور انہیں لاکھوں روپے میں فروخت کرتا تھا ، گروہ ایک بچہ کی ڈیل کرنے جا رہا تھا ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گروہ میں سرکاری ہسپتال کی نرس اور مختلف میٹرنٹی ہومز کی لیڈی ڈاکٹرز اور عملہ شامل نکلا جن میں وجہیا یاسمین محمدعہ ویلفیر میٹرنٹی ہسپتال لڑمہ،نورین ایوان ،نادیہ ،انجمن ،انور پری،ابن امین اورنادر شامل ہے ، گروہ بچوں کو تین لاکھ روپے کے عوض فروخت کرتا تھا ایس ایس پی آپریشن کے مطابق گروہ سے تفتیش کے بعد سرغنہ تک رسائی ممکن ہوسکے گی۔