کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

جمعہ 12 اگست 2016 18:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے آپریشن کے دوران 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ رینجرز نے بھی آئی آئی چندریگر روٹ رہائشی کماونڈ میں سرچ آپریشن میں 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع سی پی ارکمپاونڈ میں رینجرز نے رات گئے سرچ آپریشن کیا۔

جس کے دوران تین موبائل اور دو موٹر سائیکل پر سوار اہلکاروں نے حصہ لیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

رینجرز نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔دوسری جانب پولیس نے پولیس کا جناح اور نیلم کالونی سے آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی کالونی میں اسنیپ چیکنگ کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکرلئے۔ پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فون برآمد کرلئے گئے۔ ادھر سائٹ ایریا میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے آدھا کلو گرام چرس اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :