ہنگو،ضلع کونسل کااجلاس،1 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ 72 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور

جمعہ 12 اگست 2016 18:04

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) ہنگو ضلع کونسل میں بجٹ منظوری کا دوسرا اجلاس ۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب شدہ اجلاس میں ضلع کونسل کے سادہ اکثریت سے ٹوٹل محاصل کا1 ارب 64 کروڑ 80 لاکھ 72 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ برائے سال 2016-17 منظور۔ضلع ناظم مفتی عبید اﷲ نے اعتماد ووٹ بھی حاصل کیا۔اپوزیشن اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

ضلعی حکومت کی حکمران جماعت مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ بجٹ پر اپوزیشن کے تحفظات کا آزالہ کریں گے۔ ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اﷲ کا اجلاس سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ہنگو میں جمعہ کے روز اپوزیشن لیڈر نور آواز ایڈوکیٹ و دیگر اراکین کی جانب سے دوبارہ بجٹ اجلاس کی ریکوزیشن جمع کرانے پر ضلعی ایوان کا اجلاس زیر صدارت ضلعی کنونیئر سید عمر اورکزئی منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اﷲ نے ایک بار پر ایوان میں سال 2016-17 کے لئے ٹوٹل محاصل کا 1 ارب 64 کروڑ80 لاکھ 72 ہزار روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کیا ۔ بجٹ منظوری کی حمایت میں کونسل کی 29 اراکین میں16 نے حمایت جبکہ اپوزیشن کے 13 اراکین نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے مخالفت کر دی۔جبکہ ایوان میں ضلع ناظم مفتی عبید اﷲ نے اعتماد کا ووٹ بھی حاصل کیا۔ سالانہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری پر ضلع ناظم ہنگو نے ضلعی ایوان کے اراکین سے خطاب میں کہا کہ اکثریت اراکین کی جانب سے بجٹ کی منظوری ضلعی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل میں سالانہ بجٹ پر اپوزیشن کی تحفظات کا بھر پور آزالہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت اور مصالحت کی پالیسی پر چل کر تنقید برائے تنقید اور تصادم کی سیاست قطعی حمایت نہیں کریں گے۔ مفتی عبید اﷲ نے کہا کہ ضلع ہنگو میں ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ انہوں نے وضاحت پیش کی کہ یونین کونسل خانباڑی کے نیبر ہوڈ کو نسل کو ترقیاتی بجٹ میں 51 لاکھ 4 ہزار جبکہ طورہ وڑی کے ترقیاتی سکیموں کی مد میں 47 لاکھ 22 ہزار روپے کے فنڈز مختص کرنا منصفانہ فنڈز کی تقسیم کی واضح دلیل ہے․ ضلع ناظم ہنگو نے کہا کہ دوآبہ اور ہنگو میں ہسپتالوں کے تعمیرات جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کے بارے صرف متعلقہ محکموں کو تحریری استدعا کی گئی جبکہ مستقبل میں عوامی سہولت کے پیش نذر ترقیاتی بجٹ میں ریسکیو 1122 کے قیام کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سالانہ ترقیاتی بجٹ منظور ہونے پر ضلع کونسل کے اراکین کی اکثریت نے ضلعی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :