ساہیوال،بوگس ریکاڑ بنانے کے مقدمہ کے گرفتار ساہیوال پولیس کے دو افسروں کو 26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

جمعہ 12 اگست 2016 18:06

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء) قتل کے مقدمہ کابوگس ریکارڈبنانے والے گرفتار دو پولیس افسرو ں سعید احمد لودھی اور سب انسپکٹر ماجد اشفاق کوجوڈیشل مجسٹریٹ نے 26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں ان پولیس افسروں کے خلاف تھانہ نور شاہ کے قتل کے مقدمہ میں ایک سیاسی کارکن نور محمد سیال کو ملوث کرنے کے لیے بوگس ریکارڈ بنایا جو بعد میں پکڑا گیا جس پر 2اپریل 2015کو پولیس افسروں کے خلاف بوگس ریکارڈ بنانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اس مقدمہ میں سپیشل جج اینٹی کرپشن ساہیوال اور ہائی کورٹ سے ملزموں کی عبوری ضمانت منسوخ ہو گئی تھی اور وہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے اور سپریم کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری دو ملزموں سعید احمد لودھی اور ماجد اشفاق نے کرائی جسے عدالت نے کل ۱۱ اگست کو منسوخ کردی اور اینٹی کرپشن پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا تھا ۔

اور آج جب دونوں ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ میاں محمد حسن سندھو کی عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے دونوں ملزموں کو 26اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل ساہیوال بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :