شارجہ: چارغیر ملکی شہریوں کا چھریوں سے دکان مالک پر تشدد، قیمتی سامان لے کر فرار

جمعہ 12 اگست 2016 18:21

شارجہ: چارغیر ملکی شہریوں کا چھریوں سے دکان مالک پر تشدد، قیمتی سامان ..

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11اگست 2016ء) : شارجہ کے انڈسٹریل علاقے نمبر 6 میں چارنامعلوم غیرملکیوں شہریوں نے دکان سے قیمتی سامان لوٹنے کے دوران دکان مالک کو چھریوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کے مطابق چاروں غیر ملکی افریقی شہری بتائے جاتے ہیں۔ ملزمان نے دکان مالک کی طرف سے رقم نہ دینے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان چرانے کے بعد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس چاروں ملزمان کی تلاش کر رہی ہے ۔ جبکہ زخمی ہونے والے دکان مالک کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔