فنکاروں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے ،آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے فروغ ، فنکاروں کی فلاح و بہبود ،معیاری تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنیوالا اہم ادارہ ہے،، گورنر سندھ
ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے آرٹس کونسل کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے، عشرت العباد خان کی آرٹس کونسل کے وفد سے ملاقات
جمعہ 12 اگست 2016 18:24
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل فنون لطیفہ کے فروغ ، فنکاروں کی فلاح و بہبود اور عوام کو یکساں معیاری تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کے حوالے سے ایک اہم ادارہ ہے جس کے فروغ کے لئے اقدامات کرنا تمام ممبران کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے 6 رکنی وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا جس نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے سابق صدر احمد شاہ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ، وفد کے دیگر اراکین میں پروفیسر اعجاز فاروقی ، منور سعید ، اقبال لطیف ، شہناز صدیقی اور حسینہ معین شامل تھے ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ اس برس آرٹس کونسل کی سالانہ گرانٹ میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اسے فنکاروں کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنانا ہمارا عزم ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں کے حوالے سے آرٹس کونسل کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے اور نئی بلڈنگ کی تعمیر سے ان سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ انہوں نے آرٹس کونسل کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ مختلف فنون سے وابستہ ایسے فنکاروں کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے جو مالی مشکلات کا شکار ہیں، ان کے علاج و معالجہ کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فنکاروں اور سازندوں کی صلاحیتوں کے اعتراف کے لئے باقاعدگی سے تقریبات منعقد کی جائیں تاکہ انھیں اس بات کا احساس دلایا جاسکے کہ معاشرہ ان کے فن کی قدر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان اور ثقافتی سرگرمی اس معاشرے کے متحرک و فعال کردار کی آئینہ دار ہو تی ہے جبکہ یہ سرگرمیاں ان کی اپنی ثقافت سے والہانہ اظہار کی بھی عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ میں حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ معاشرے میں ایک موئثر اور تعبیری سوچ بیدار کی جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.