کراچی ،وزیر بلدیات کی ہدایت پر چاکنگ پوائنٹس کی صفائی اور کچرہ وملبہ اٹھانے کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری

جمعہ 12 اگست 2016 18:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں موجود برساتی اور قدرتی نالوں کے چاکنگ پوائنٹس کی صفائی اور کچرہ وملبہ اٹھانے کا کام انتہائی برق رفتاری سے جاری جبکہ مائی کلاچی روڈ اور دیگر شاہراہوں پر موجود گندگی کچرہ وملبہ صاف کرنے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور پارک و پلے گراؤنڈز سے کچرہ بھی صاف کرکے شجرکاری کا آغا ز بھی کیا جاچکا ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اقتدار احمد نے صفائی ستھرائی اور مرمت ودرستگی کے کاموں کا معائینہ کیا اس موقع پر افسران و عملہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے موصولہ شکایات اور عوامی حلقوں سے آنے والی شکایات کا فوری خاتمہ کیا جائے کام مکمل کرنے کے بعد متعلقہ افراد سے ملاقات کریں اور انکی شکایات کے بارے میں انہیں تفصیلات سے آگاہ کریں اسطرح سرکاری افسران اور عوام کے درمیان موجود خلا ختم کیا جاسکتا ہے افسران وعملہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں انہوں نے مختلف مقامات پر کچرہ اٹھانے ،صفائی ستھرائی ،پارک وپلے گراونڈز کی صفائی کرنے اور اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی کے کاموں میں مصروف عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سب اسی طرح اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ کریں توکوئی وجہ نہیں کہ بلدیاتی مسائل پر قابو نہ پایا جاسکے بعدازاں انہوں نے اپنے دفتر میں آنے والے نومنتخب یوسی چیرمینوں اور کونسلرز سے ملاقات کی اور انہیں انکے علاقوں میں جاری صحت صفائی اور دیگر امور کی انجام دیہی کے حوالہ سے بریفنگ دی انکی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی فوری حل کیلئے احکامات جاری کیئے چیرمین اور کونسلرز نے اپنے حلقہ انتخاب میں موجود بلدیاتی مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا اور جشن آزادی کے حوالہ سے منعقدہ تقاریب میں شرکت کی دعوت دی بلدیہ غربی کی جانب سے تمام شاہراہوں ،مرکزی گذرگاہوں پر قومی پرچم لگائے جارہے ہیں اور عوامی گذرگاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا جارہا ہے اس موقع پر چاروں زونوں میں چراغاں کرنے کا پروگرام بھی تشکیل دیا گیا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ متعلقہ محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :