نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے اہم ہے۔جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس،سست روی سے جاری نیشنل ایکشن پلان کے آپریشن ضرب عضب پر اثرات کا جائزہ،نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل کیلئے اہم ہے،متحد قومی ردعمل کامیاب اختتام کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ ہے،ترغیبی بیانات قومی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،سکیورٹی صورتحال کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔آرمی چیف کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 18:55

نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے اہم ہے۔جنرل راحیل شریف

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12اگست2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،ترغیبی بیانات قومی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں،کامیابیوں کے حصول کیلئے قومی یکجہتی ضروری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔اجلا س میں نیشنل ایکشن پلان کے سست روی کے آپریشن ضرب عضب پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلا س میں ڈی جی آئی ایس آئی،سٹاف آفیسرز اور کورکمانڈرز نے شرکت کی۔پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ طویل عرصے سے لڑ رہے ہیں۔سکیورٹی صورتحال کی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ہمارے مقاصد کے حصول کیلئے اہم ہے۔

نیشنل ایکشن پلان آپریشن ضرب عضب کے آخری مراحل کیلئے اہم ہے۔متحد قومی ردعمل کامیاب اختتام کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستا ن کے عوام،فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کامیابیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنے تک امن قائم نہیں ہوگا۔دہشتگردی کے خلاف کی جانیوالی کوششوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے۔توجہ ہٹانے والے اورغیرضروری بیانات بار آور ثابت نہیں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہے۔لیکن تمام ادارے بھرپور شرکت کرکے شدت پسندی کا خاتمہ یقینی بنائیں۔