6 نئی سپیشل بنکنگ کورٹس قائم کرنے کی منظوری

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعہ 12 اگست 2016 19:02

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 12 اگست۔2016ء ) وفاقی حکومت نے پنجاب بھر میں 6 نئی سپیشل بنکنگ کورٹس قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے‘ وفاقی حکومت کی جانب سے خصوصی عدالتوں میں 4 عدالتیں فنانشل انسٹی ٹیوشن ریکوری آف فنانس آرڈیننس 2001ءء کے سیکشن 5 کے تحٹ جبکہ دو سپیشل کورٹس بیکنگ جرائم سپیشل کورٹس آرڈیننس 1984ءء ترمیم شدہ ایکٹ 1997ءء کے سیکشن3 (1) قائم کی گئی ہیں ان سپیشل کورٹس کا دائرہ کار صوبہ پنجاب کی حد تک ہوگا اور وفاقی وزارت قانون و انصاف اینڈ ہیومن رائٹس کی جانب سے مقرر کردہ حدود میں رہ کر کام کرینگی۔