ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا

امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے،ترک وزیر خارجہ

جمعہ 12 اگست 2016 19:05

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) ترکی نے ناکام بغاوت کے بعد دنیا بھر سے 32 سفارت کاروں کو واپس بلا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے اندر سینکڑوں ملزموں کو سزائیں سنانے کے بعد اب ملک سے باہر مقیم سفارت کاروں کی چھان بین شروع کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترک وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ناکام بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ کی حوالگی کے حوالے سے مثبت اشارہ دیا ہے۔

۔ انقرہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ترکی کے 32 سفارت کاروں کو ملک واپس بلا لیا گیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق بغاوت کے مرکزی ملزم فتح اﷲ گولن کی حوالگی سے متعلق بھی امریکہ نے مثبت اشارہ دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ باغیوں کے حامی سفارت کار مختلف ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :