نیپال کے دو نائب وزرائے اعظم چین اور بھارت کا دورہ کریں گے

جمعہ 12 اگست 2016 19:05

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء ) نیپال کے 2نائب وزرائے اعظم چین اور بھارت کا دورہ کریں گے وزرائے ا عظم کے دورئے کامقصدہمسایہ ملکوں کیساتھ اپنے تعلقا ت مضبوط کرناہے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشل کے مطابق جمعہ کونیپالی حکومت نے 2نائب وزرائے اعظم چین اوربھارت کے الگ الگ دورے پر بھیجنے کافیصلہ کیاہے۔جس کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخزانہ کریشنابہادرمہارا چین کادور ہ کر یں گے جب کہ نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ بیمالندرا نیبھی بھار ت دورے پرجائیں گے۔

(جاری ہے)

نیپال کے وزیراعظم پشپا کمال دھال پراچندا کے خصوصی ایلچی کے طور پر مزکورہ دونوں وزرائے ا عظم کے دورہ چین اور بھارت کامقصد اندوہمسایہ ملکوں کیساتھ اپنے تعلقا ت مضبوط کرناہے۔یادرہے کہ پچھلے مہینے چوبیس تاریخ کوپرشاداولی نے وزیراعظم کے عہدے سے استیعفی دیدیاتھا۔ اس کے بعد نیپالی کمیونسٹ پارٹی مائسٹ کیرہنماکمالدھالپراچاندہنی پالکے نئے وزیراعطم منتخب ہوئے۔اس سے پہلے یعنی اگست دوہزارآٹھ میں جنا بپراچندہ وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔تاہم چندمہینوں کے بعداستفی دینے کااعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :