چین سے بھیجی جانے والی ممنوعہ دوائی کارفینٹیریل وینکور میں پکڑ لی گئی

جمعہ 12 اگست 2016 19:06

وینکور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 اگست ۔2016ء) وینکور کے سرحدی ایجنٹوں نے چین سے بحری جہاز کے ذریعے کینیڈا بھیجی جانیوالی انتہائی زہریلی کارفینٹیریل کا ایک پیکٹ پکڑا ہے جس سے 50ملین ہلاکت خیز خوراکیں تیار کی جاسکتیں ہیں اور کینیڈا کی سڑکوں پر فروخت کی جاسکتی ہیں،وینکور میں کینیڈین بارڈر سروسز ایجنسی(سی بی ایس اے )نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ انہوں نے چین سے درآمد کی جانے والی اندازاً ایک کلو گرام کارفینٹریل والا ایک پیکٹ جون کے آواخر میں وینکور انٹرنیشنل میل سنٹرل میں پایا اور اسے ضبط کرلیا،اس پیکٹ پر پرنٹڈ میٹریل لکھا ہوا تھا اور یہ مغربی صوبہ البرٹہ کے شہر کیلگری کے ایک شخص کے نام بھیجا گیا تھا،رائل کینڈین ماؤنٹڈ پولیس کیلگری نے سی بی ایس اے کے تعاون سے 5جولائی کو 24سالہ جوشوا ویرن کو کیلگری میں اس کے گھر سے گرفتار کرلیا حکام نے ورین پر کارفینٹیریل برآمد کرنے کا الزام لگایا ہے اور وہ پروگرام کے مطابق 19اکتوبر 2016 کو کیلگری میں پہلی مرتبہ عدالتوں میں پیش ہوگا۔

(جاری ہے)

پولیس نے اس پر ممنوعہ مواد درآمد کرنے اور اسمگلنگ کی نیت سے ممنوعہ مواد قبضے میں رکھنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔(خ م)

متعلقہ عنوان :