20 اگست کا پرامن احتجاج روکا گیا تو کارکنوں کی قیادت خود کرونگا‘ڈاکٹر طاہر القادری
سائبر کرائم کا کالاقانون ہو یا پیمرا کے نوٹس عوام کی آواز کو اب دبایا نہیں جاسکتا،ایکشن پلان کی پشت میں چھرا گھونپنے والے ’’برہمی‘‘ کے ڈراموں سے کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟،راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کا خیر مقدم ، دائرہ لاہور ،فیصل آباد سمیت پورے صوبہ تک بڑھایا جائے اغواء کنندگان اور سنگین جرائم کی وارداتوں کے ملزمان کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد ہی کیوں ہوتا ہے ؟‘کنونشن سے خطاب
جمعہ 12 اگست 2016 19:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ حکمرانوں نے 20 اگست کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی تو کارکنوں کے قافلوں کی قیادت خود کروں گا، جب بھی کسی حکومت کی روانگی کا وقت قریب آتا ہے تو وہ آزادی اظہار پر حملے شروع کر دیتی ہے،سائبر کرائم کا کالاقانون ہو یا پیمرا کے نوٹس عوام کی آواز کو اب دبایا نہیں جا سکے گا،راولپنڈی میں کومبنگ آپریشن کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں، آپریشن کا دائرہ لاہور ،فیصل آباد سمیت بلا تاخیر پورے پنجاب تک بڑھایا جائے ،ایکشن پلان کی پشت میں چھرا گھونپنے والے وزیراعظم ’’برہمی‘‘ کے اظہار کی خبریں شائع کروا کر کس کو دھوکہ دے رہے ہیں؟ ،وزیراعظم کا یہ ڈرامہ عوام اور ملکی اداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہے ،اغواء کنندگان اور سنگین جرائم کی وارداتوں کے ملزمان کا پہلا پڑاؤ فیصل آباد ہی کیوں ہوتا ہے ؟۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمن کارکنوں نے پچھلے برس 1.3 بلین گھنٹے اوور ٹائم کیا، زیادہ تر بلامعاوضہ
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
ملکی ترقی میں نجی شعبے اور صنعت کا کردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
حکومت میں ہوتے ہوئے پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین سے ملاقات
-
مریم نواز نے پنجاب کے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
ٹیکس کی بنیاد وسیع کرنے کیلئے تاجر دوست سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہیں،محمد اورنگزیب
-
دھاندلی کی اسمبلیاں قبول نہیں ہیں،فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے،مولانافضل الرحمان
-
آئی ایم ایف نے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن پر ٹیکس لگانے کانیا مطالبہ کر دیا
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.