آزادی بڑی نعمت ہے،اہمیت کا اندازہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے لگایا جا سکتا ہے‘ مسلم لیگ (ن)
سی پیک اورمیٹرو اورنج ٹرین جیسے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ایک گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر جائیگا‘پرویز ملک ،ریاض ملک، اور خواجہ عمران نذیر کا شاہدرہ ودیگر علاقوں میں آزادی کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب
جمعہ 12 اگست 2016 19:36
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 اگست ۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام 14اگست یوم آزادی کے حوالے سے تین روزہ تقریبات کا آغاز لاہور کے مختلف علاقوں میں آزادی کیک کاٹے گئے،تقریبات شاہدرہ،جوہر ٹاؤن و دیگر علاقوں میں منعقد کی گئیں ۔ تقریبات میں علاقے کے چیئر مین شاہد چندہ،شاہد نصیر جٹ،، عباس جٹ شیخ کاشف، ذوالفقار شاہ محمد آصف ،بھولہ ڈوگر،وائس چیئر مین، کونسلرز اورکوآڈینیٹر سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اﷲ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے،اس کی اہمیت کا اندازہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے لگایا جا سکتا ہے، نوجوان نسل بانی پاکستان قائد اعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے گریز نہ کرے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور پاکستان مسلم لیگ ن ہی اب اس کے تحفظ کے لئے بھر پور محنت اور جدو جہد کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نو جوان نسل کو پاکستان کے اغراض مقاصد کے حوالے سے آگاہی دینا ہو گی اور انہیں بتانا ہو گا کہ پاکستان کے حصول کے لئے ہمارے بڑوں نے کس قدر قربانیاں دیں، اور اب اس کے تحفظ کے لئے نئی نسل کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو معاشی لحاظ سے ایک مضبوط ملک بنا سکتی ہے جس کی زندہ مثال سی پیک پراجیکٹ اورمیٹرو اورنج ٹرین جیسے زیر تعمیر منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان ایک گیم چینجر کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔جس سے ملک سے بے روز گاری کے خاتمے میں مدد لے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.