ایس ڈی اواور لائن سپرٹینڈنٹ حیسکو پر مقدمہ درج،تفتیش شروع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 12 اگست 2016 19:45

سانگھڑ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔12اگست2016ء):پولیس نے ایس ڈی اواور لائن سپرٹینڈنٹ حیسکو پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھول تھانے پر حیسکو سب ڈویثرن جھول کے ایس ڈی او غیاث الدین شیخ اور لائین سپرٹینڈنٹ محمد خان ہنگورو پر فریادی غلام مصطفی ولدپیر بخش خاصخیلی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے گاؤں شہید گل محمد مری میں 11ہزار وولٹ کی تار حیسکو انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ٹوٹ کر گر گئی تھی جس کی اطلاع ہم نے فوراً ایس ڈی او اور لائین سپرٹینڈنٹ دی تھی مگر ان کی لاپرواہی اور غفلت کی وجہ سے ہمارے گاؤں کے معزز شخصیت رئیس راشدمری کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے جس کو فوری علاج کے لئے نازک حالت میں حیدرآباد لے جایا گیا یہ حادثہ حیسکو انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا جبکہ معجزانہ طور پر گاؤں کے لوگ 11ہزار وولٹ کی تار ٹوٹ کر گرنے سے کرنٹ لگنے سے بچ گئے حیسکو انتظامیہ کی نااہلی پر مقدمہ جھول تھانے پر درج کرایا ہے۔